بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کراچی میں خوفناک حادثہ، ظالم ٹینکر کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

13 ستمبر, 2025 10:10

شہرِ قائد میں ظالم ٹینکر کی زد میں آکر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عمران آفریدی نے کہا کہ کراچی کے علاقے سائٹ میں اذلان نامی 5 سالہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ اچانک وہ موٹرسائیکل سے گر گیا اور پیچھے سے آنے والے پانی کے ٹینکر نے اسے کچل دیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ بچہ مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا اور اس کے سر اور دھڑ پر کچلنے والی شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق غفلت برتنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور بھاری گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔