ریاست ہر سال قیمتی جانوں کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب زدہ علاقے قصور، جلالپور پیر والا کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، دورے کا مقصد سول انتظامیہ، پاک فوج کے درمیان تعاون مزید مؤثر بنانا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، فیلڈ مارشل کو سیلابی صورتحال اور ریلیف آپریشن پربریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عوام کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں، ریاست ہر سال قیمتی جانوں کے ضیاع کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

فیلڈ مارشل نے سول اور فوجی اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، فیلڈ مارشل کا عوامی فلاحی اقدامات کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور اُن کو دوبارہ آباد کاری، بحالی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متاثرین نے بروقت مدد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاک فوج کے جوانوں، ریسکیو، پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل نے جوانوں کی عملی تیاری، عوامی خدمت کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








