بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس یا گاڑی چاہیے؟ اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جان لیں

13 ستمبر, 2025 15:45

پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے گرین ای-ٹیکسی اسکیم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

 اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں آسان اور بلاسود اقساط پر فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ اپنی روزی کمانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی بہتری میں بھی کردار ادا کر سکیں۔

ابتدائی مرحلے میں 1,100 ای-ٹیکسی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، جن میں سے 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اسکیم میں شامل گاڑیوں میں ہونری وی سی 20 اور سی سی 30 ماڈلز شامل ہیں، جو فی چارج 200 سے 300 کلومیٹر تک کی بیٹری رینج رکھتے ہیں۔ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے لاہور شہر میں ہر 5 سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر چارجنگ اسٹیشنز بھی نصب کیے جائیں گے۔

مالی معاونت کے تحت پنجاب حکومت درخواست دہندگان کو 65 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرے گی، جبکہ درخواست دہندہ کو صرف 18 سے 20 لاکھ روپے بطور ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنا ہو گی۔ ماہانہ قسط کا تخمینہ 55 سے 60 ہزار روپے کے درمیان رکھا گیا ہے، جبکہ حکومت اس میں مزید سہولیات دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری کو پاکستانی شہریت، پنجاب کا ڈومیسائل، عمر 21 سے 45 سال، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کا حامل ہونا ضروری ہے۔ درخواست کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر، پتہ کا ثبوت (ڈومیسائل یا یوٹیلیٹی بل) اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

 یہ اسکیم صرف کم آمدنی والے افراد کے لیے مخصوص ہے، جبکہ زیادہ آمدنی رکھنے والے یا مجرمانہ ریکارڈ کے حامل افراد اس کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایک سے زائد گاڑیاں حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو این ٹی این یا کاروباری تفصیلات دینا ہوں گی۔

درخواست دینے کا طریقہ بھی نہایت آسان رکھا گیا ہے۔ تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی، جہاں شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن ہوگی۔ موبائل نمبر پر ایک ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) بھیجا جائے گا جس سے تصدیق کی جائے گی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو بینک کے ذریعے پراسیسنگ مکمل کرنے کے بعد گاڑی کی حوالگی کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔