بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پنجاب میں مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری

14 ستمبر, 2025 13:27

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مون سون بارشوں کے 11 اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون کے اسپیل کے تحت 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق شدید سیلابی صورت حال کے باعث 4700 سے زائد دیہات  متاثر  ہو چکے، دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2475 دیہات اور دریائے راوی میں 1458 دیہات متاثرہوئے۔

ریلیف کمشنر نے ڈیم میں پانی کی صورت حال کے حوالے سے بتایاکہ منگلاڈیم 93 فیصد اور تربیلا ڈیم 100فیصد بھر چکا ہے جبکہ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 94 فیصد اور تھین ڈیم 88 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

  سیلابی صورتحال کےباعث مجموعی طورپر 45 لاکھ74ہزار لوگ متاثر ہوئے اور حالیہ سیلاب سے مختلف حادثات میں اب تک 104 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔