شہریوں کے لیے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
bad-news-for-citizens-possibility-of-increase-in-prices-of-petroleum-products
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر تیار ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند دنوں کیلئے ایک مرتبہ پھر پھر اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
عالمی سطح پر سیاسی کشیدگی میں اضافے، بین الاقوامی تیل سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں اورپاکستان میں سیلاب کی صورت حال اس کی بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔
سرکاری اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ متوقع ہے، جس سے نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، جو موجودہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر سے 0.6 فیصد زیادہ ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافہ ہوسکتاہے جس سے اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی اس میں 1.8 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی۔
لائٹ ڈیزل آئل بنیادی طور پر صنعتی مشینری میں استعمال ہوتا ہے اس کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے اضافے کا خدشہ ہے، جس کے بعد یہ 163 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی 2.3 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
ملکی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ عالمی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، جہاں سپلائی میں خلل اور سفارتی کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








