بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

کارمینوفیکچررز صارفین کو تحفظ دینے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

14 ستمبر, 2025 14:47

آٹو موٹیو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کار مینوفیکچررز گاڑیوں کی برآمدات اور صارفین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ کارمینوفیکچررز صارفین سےقیمت لینےکے باوجود بروقت گاڑیاں نہ دے سکے جبکہ مینوفیکچررز گاڑیوں کی بکنگ، ڈلیوری اور رقوم کی واپسی کا ڈیٹا دینے میں بھی ناکام رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اون منی کی وصولی اورگاڑیوں کی لیٹ ڈلیوری انتہائی سنجیدہ مسائل ہیں۔

رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ کارمینوفیکچررز اور اسمبلرز کی 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پرکاربکنگ پالیسی کی خلاف ورزی ہے، پالیسی پر عمل درآمد میں ناکامی انتظامیہ کی سنگین کوتاہی ہے جبکہ  کاروں کی لیٹ ڈلیوری سے متعلق شکایات کے ازالے کا طریقہ کار  بھی نہیں ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کار مینوفیکچررز گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے میں ناکام رہے، لہٰذا مستقبل میں آٹو ایکسپورٹ پالیسی پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ گاڑیوں اور  پرزہ جات کی ایکسپورٹ میں ناکام کنٹریکٹرز کے معاہدوں پر نظرثانی نہیں ہوئی جبکہ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ گاڑیوں کی ایکسپورٹس کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کرسکا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔