بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے میں ناکام

14 ستمبر, 2025 12:30

ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے میں ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال کے دوران 4 شعبوں میں 2ارب 35 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا، یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2024-25 ء کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر سوال اٹھائے گئے ہیں، سیمنٹ، شوگر، تمباکو اور کھاد انڈسٹری میں 2 ارب 35 کروڑ روپے ٹیکس چوری ہوئی۔

جولائی 2023 ء تا جون 2024 ء کے دوران 4شعبوں میں مطلوبہ ریونیو نہیں مل سکا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں صرف 14 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکوری کی گئی۔

ایف بی آر نے سال 2019 ء میں آئی ایم ایف کی شرائط پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شروع کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔