کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی کے روز دلہا لاپتا، مقدمہ درج
Groom goes missing on wedding day in Korangi area of Karachi, case registered
کراچی کے علاقے کورنگی سے شادی کے روز دلہا لاپتا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جہانزیب کی گمشدگی کا مقدمہ تھانا زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق شادی کے روز شام 6 بجےجہانزیب سیلون گیا تھا، سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیا کہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔
پولیس نے والد کے مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے لاپتا جہانزیب کی تلاش شروع کردی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








