معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست، بھارت جنگی سازوسامان کےجعلی ماڈلزبنانے پرمجبور
Humiliating defeat in the war of rights, India forced to make fake models of military equipment
معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کےجعلی ماڈلزبنانے پرمجبور ہوگیا۔
افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں سےخوفزدہ بھارت اہم جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پرمجبور ہے۔
بھارت پاکستان کی عسکری صلاحیتوں خصوصا اہداف کو درستی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت سے شدید خوف زدہ ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں رافیل طیاروں اور S-400 جیسے مہنگے دفاعی نظام کے نقصان نے بھارت کودفاعی نظام کے نقلی ماڈلز پر مجبورکردیا۔
یہ جعلی ماڈلز ( Inflatable decoy) جدید لڑاکا طیاروں اور فضائی دفاعی نظام خصوصاً S-400 کی نقل پرمبنی ہوں گے۔
ان جعلی ماڈلز کا مقصداصل جنگی سازوسامان کی تباہی کی صورت میں جعلی ماڈلز کی تباہی کا بیانیہ بنانا ہے۔ ان جعلی ماڈلز کا مقصد مستقبل میں اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپاناہے
ان جعلی ماڈلز کا مقصدممکنہ فضائی حملے کے دوران دشمن کودھوکا دینے کی کوشش ہے، بھارتی فضائیہ کی طرف سے نقلی ماڈلز کی خریداری اس اعتراف کے مترادف ہے کہ وہ اپنے اصل اثاثوں کو پاکستانی حملوں سے بچا نہیں سکتی۔
بھارتی فضائیہ کی نااہلی آپریشن سندور میں بھارت کیلئے عالمی سطح پر رسوائی کی علامت بن چکی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








