منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

14 ستمبر, 2025 19:02

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بارشوں، سیلابی صورتحال کے باعث بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں ریلیف ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں کمرشل، صنعتی صارفین کے نقصانات کا تخمینہ لگا یا جا رہا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔