کارساز کے نزدیک ٹریفک حادثہ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 طالب علم زخمی
کراچی کے علاقے کارساز کے نزدیک واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو ٹکر ماری جس کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا محفوظ رہا۔
ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








