سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
Big news for federal employees: A major decision by the government.
وفاقی حکومت کے ملازمین کے بچوں کے لیے تعلیمی سال 2025-26 کے دوران تعلیمی وظائف دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کے ایسے بچے، جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے جائیں گے۔
تعلیمی وظائف کے لیے درخواست فارم اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سینٹر، جی-7 اسلام آباد سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ فارم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے بی بلاک کیفے اور کوہسار بلاک سے بھی دستیاب ہوں گے۔
فارمز حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








