منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اقدام

15 ستمبر, 2025 14:51

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.0.0 متعارف کروا دیا ہے۔

 پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں اردو مینو کے ساتھ کئی جدید اور سہولت بخش فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ نیا ورژن شناختی کارڈ کے اندراج کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، تیز اور آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور یہ پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک پاکستانی شہریوں دونوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

نادرا کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں ایک نیا ڈیش بورڈ، بہتر سرچ آپشنز اور شناختی کارڈ منسوخی کا تیز تر نظام شامل کیا گیا ہے، جبکہ اردو مینو خاص طور پر دیہی علاقوں کے صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

 ایپ کے اہم فیچرز میں ریئل ٹائم اپلیکیشن ٹریکنگ کے لیے ان باکس، یونین کونسلز کے تعاون سے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن، چہرے کی بائیو میٹرک تصدیق، فیملی ریکارڈ تک آسان رسائی، نادرا سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ اور شناختی کارڈز کی فیسوں کی محفوظ آن لائن ادائیگی شامل ہیں۔

اب صارفین اپنے موبائل فون پر ہی سروس کا انتخاب، لائیو فوٹو اور فنگرپرنٹس کیپچر، دستاویزات کی اپ لوڈنگ، ڈیجیٹل فیس کی ادائیگی اور کارڈ کی فراہمی تک کے تمام مراحل مکمل کر سکیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی این آئی سی او پی کی آن لائن درخواست اور تجدید کی سہولت حاصل کر سکیں گے، جس کے بعد کارڈ براہِ راست ان کے بیرون ملک پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

 نادرا کا کہنا ہے کہ نیا ورژن تیز رفتار کارکردگی، آسان نیویگیشن اور مکمل پیپر لیس عمل فراہم کرتا ہے، اس لیے صارفین کو اپ ڈیٹ شدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔