منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

16 مہینوں میں شہباز حکومت نے کتنا قرضہ لیا؟ چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر

15 ستمبر, 2025 11:53

اسلام آباد: شہباز شریف حکومت کے ابتدائی 16 مہینوں میں وفاقی قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ اضافہ مارچ 2024 سے جون 2025 کے دوران سامنے آیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق اس مدت میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11 ہزار 796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1282 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ جون 2025 تک بڑھ کر 77 ہزار 888 ارب روپے ہوگیا، جبکہ فروری 2024 میں یہ قرضہ 64 ہزار 810 ارب روپے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2024 تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے تھا جو جون 2025 تک بڑھ کر 54 ہزار 471 ارب روپے تک جا پہنچا۔ اسی طرح بیرونی قرضہ فروری 2024 میں 22 ہزار 134 ارب روپے تھا جو جون 2025 میں بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025 تک پاکستان پر مجموعی قرضے اور واجبات کا حجم 94 ہزار 197 ارب روپے ہوچکا ہے۔ صرف مالی سال 2024-25 کے دوران ملکی قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔