منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

"غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، سکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کرائے”

15 ستمبر, 2025 21:18

دوحہ: وزیراعظم شہباشریف نے کہا کہ پاکستان قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم پر ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے، وزیراعظم شہبازشریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عرب اسلامک ٹاسک فورس کی تجویز دی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا، غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، یواین سیکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کرائے۔

1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، ہم نے اجتماعی دانش سے اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، خاموش رہنے کی بجائے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کےحامی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔