منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول

15 ستمبر, 2025 18:18

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ کرائیں گے جبکہ لندن میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف غیرملکی ایئر لائن قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، وہ لندن میں تقریباً 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل قائد ن لیگ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں اپنا چیک اپ بھی کرایا تھا، جہاں ان کی گردن کی ایم آر آئی  کی گئی تھی، نواز شریف کو پٹھوں میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔