ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ چوہدری پرویز الہٰی نے اہم اعلان کردیا
New stir in national politics; Chaudhry Pervaiz Elahi makes a major announcement
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اقتدار واپس ملا تو تمام فنڈز واپس لے کر آئیں گے۔
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ اقتدار ملا تو پنجاب کے عوام کے لیے مختص تمام فنڈز واپس لائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی دور کا فلاحی منصوبہ ریسکیو 1122 آج بھی کروڑوں لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے، جو ہماری عوام دوست پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز ضلع گجرات کے لیے منظور کروائے تھے، تاہم مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتے ہی ان تمام فنڈز کو منسوخ کر دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ یہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہر کارکن عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں ان کا ساتھ دے گا۔ تقریب کے دوران پرویز الٰہی کی جانب سے قمر سیالوی روڈ پر سیلاب متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے، اور وہ پرامید ہیں کہ ملک کے سیاسی حالات جلد بہتر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے، پھر مفاہمت کا راستہ نکلتا ہے، اور یہی راستہ ملک و قوم کے لیے بہتر ہوتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








