او آئی سی کانفرنس: وزیراعظم خصوصی طیارے سے قطر پہنچ گئے
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف او آئی سی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے خصوصی طیارے سے ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہنگامی طور پر عرب اسلامی سربراہی کانفرنس آج دوحہ میں ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم مختلف اسلامی ممالک کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔
عرب اسلامی سربراہی اجلاس دوحہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین کشیدگی، فلسطینیوں کو زبردستی بےگھر کرنے کےتناظر میں بلایا گیا ہے جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام کی بھی شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک ہفتے قبل دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا مگر اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔
قطر پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک نے اس حملے کی مذمت کی تھی اور قطر کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








