سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو الگ آپریشنز؛ 31 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ آپریشنز کرتے ہوئے 31 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 31 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت آپریشن میں 14 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک ہوئے جبکہ بنوں آپریشن میں 17 خوارج انجام کو پہنچے جس کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر حال میں ناکام بنایا جائے گا۔
پاک فوج نے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کیا اور ملک سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کے لیے کارروائیاں تیز کردیں۔
وزیر داخلہ کی کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








