منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

16 ستمبر, 2025 09:00

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کے لئے پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات بارہ بجے سے ہوچکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔