منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

16 ستمبر, 2025 12:16

وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

 ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں نمایاں تیزی کا سہرا ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم کو جاتا ہے۔ سال 2025 میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی اجراء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور اس سال اب تک 19 لاکھ 77 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر لائسنس کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر اور شفاف بنایا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایجوکیشن یونٹ اور انفورسمنٹ ٹیم نے مل کر شہریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے تاکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے تناسب میں اضافہ کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں "لائسنس لیں اور گاڑی چلائیں” کے نعرے کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور محفوظ ڈرائیونگ کا ماحول قائم ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔