منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سینکڑوں ملازمتیں؛ بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

16 ستمبر, 2025 10:38

وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز میں مختلف تین عہدوں پر مجموعی طور پر ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی۔ ان بھرتیوں کا مقصد محکمے کی استعداد کار میں اضافہ اور سیکیورٹی و خدمات کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

81 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی جن کے لیے تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے۔ ان آسامیوں میں 69 مرد، 8 خواتین جبکہ 4 نشستیں اقلیتی کوٹہ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 914 کانسٹیبلز کی بھی بھرتی کی جائے گی، جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 اقلیتی امیدواروں کے لیے مخصوص نشستیں شامل ہیں۔ کانسٹیبل کے لیے کم از کم تعلیمی معیار میٹرک (سی گریڈ) مقرر کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ بھرتیاں شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، اور تمام تقرریاں ملکی قوانین اور سروس رولز کے مطابق عمل میں لائی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔