منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جسٹس بابر ستار کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

16 ستمبر, 2025 17:27

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا ہے۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، اس لیے انھیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

 

عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹائے جانے کے بعد اسی ادارے کے سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے کا عارضی چارج دیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔