شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل؛ نادرا کا اہم اعلان
Great news has arrived for those getting national identification cards made
ترجمان نادرا شباہت علی کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔
ترجمان نادرا شباہت علی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچےکی پیدائش پر اس کی شناخت نہ کروانے کا عمل بچے کی حق تلفی ہے، 18 سال سے کم عمر کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے، اس کی معیاد 18 سال تک کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین میں سے کوئی ایک کسی بھی وجہ سے موجود نہیں ہے تو بچوں کے شناختی کارڈ کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے جب کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ضروری ہے۔
شباہت علی کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام نادرا سینٹرز میں مجموعی طور پر 359 کاؤنٹرز ہیں، ان کی تعداد بڑھائیں گے جب کہ فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن لارہے ہیں۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل سے سرٹیفکیٹ کا حصول ضروری ہوتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








