ملالہ نے ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے بڑی گرانٹ کا اعلان کر دیا
ملالہ یوسف زئی کا فلسطینی طالب علموں کیلئے اسکالرشپس کا اعلان
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بعد ادارہ تعلیم وآگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کر دیا۔
ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو تباہ کر دیا اور کمیونٹیز کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ملالہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کے ساتھ میری دلی ہمدردیاں ہیں۔
Flooding in Pakistan has destroyed schools and devastated communities. My heart is with all Pakistanis in this time of crisis.
We must act now to support relief efforts, rebuild infrastructure and ensure girls continue learning. I am announcing new grants to @itacecorg and the… pic.twitter.com/8ptptVFchz
— Malala Yousafzai (@Malala) September 15, 2025
ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں امدادی کاموں میں تعاون کرنے، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لازماً متحد ہو جانا چاہیے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
ملالہ نے ادارہ تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر جبکہ ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








