جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایمان مزاری ایڈووکیٹ کیخلاف اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر

16 ستمبر, 2025 15:59

ایمان مزاری کے خلاف اسلام آباد بار کونسل میں باضابطہ ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

ریفرنس میں ان پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ان کا وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری سرکاری افسران کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور منفی مہم چلاتی رہی ہیں، جو نہ صرف اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا باعث ہے بلکہ عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔

ریفرنس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری کے تعلقات تحریک طالبان، بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور منظور پشتین کی پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) سے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ وہ ہر اُس تحریک کی حمایت کرتی ہیں جس کا ایجنڈا ریاست مخالف ہو یا اداروں میں بغاوت کو فروغ دے۔

ریفرنس کے مطابق ایمان مزاری وکالت کے پیشے کو بطور ڈھال استعمال کر رہی ہیں اور ان کے اقدامات کے باعث نہ صرف وکلاء برادری بدنام ہو رہی ہے بلکہ عوام کا نظامِ انصاف سے اعتماد بھی متزلزل ہو رہا ہے۔

ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایمان مزاری کا لائسنس فوری طور پر معطل کیا جائے اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد اسے مستقل طور پر منسوخ کر دیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔