دوحا کانفرنس میں وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ عسکری حکام کی اہم عرب سربراہوں سے ملاقاتیں
وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تیاری
دوحا کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اعلیٰ عسکری حکام نے اہم عرب سربراہوں سے سائیڈ لائن پر خصوصی ملاقاتیں کیں۔
عرب ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ عسکری حکام بھی خلیجی ریاستوں کو اسرائیلی جارحیت سے محفوظ اور دفاع کو مضبوط بنانے سمیت اہم فیصلہ سازی کے لئے مشاورت میں شریک رہے، پاکستان کے عسکری حکام کی کانفرنس کے موقع پر عرب ممالک کی فوجی و انٹیلیجنس سربراہوں سے بھی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں کیں۔
عرب ذرائع نے بتایا کہ دوحا کانفرنس میں ہر طرف بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بنیان المرصوص آپریشن کے چرچے اور تعریفیں، دینا کی پہلی مثالی شاندار جنگی فتح پر وزیراعظم اور عسکری حکام مبارکبادیں پیش کی جاتی رہیں، پاکستانی وفد عرب سربراہوں کا مرکز نگاہ بنا رہا رہے ، پاکستان کی ہیرو کے طور پر پذیرائی کی گئی۔
عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کا پاکستان کی طرز پر اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی باہمی مشاورت کی گئی، پاکستان کی طرف سے کانفرنس میں عرب اسلامی ٹاسک فورس کے قیام اور مشترکہ دفاعی تعاون کی تجاویز کی بھرپور ستائیش عرب ممالک کا پاکستان کے ساتھ مل کر قابل عمل حل نکالنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
عرب سربراہوں کے درمیان مڈل ایسٹ کو درپیش خطرات سے نمبٹنے کے لئے پاکستان کی مشاورت سے دفاعی میکینزم پرازسرنو نظر ثانی کرنے پر بھی صلاح و مشورے کئے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








