منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

16 ستمبر, 2025 11:15

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔

 اسحاق ڈار نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ قابل مذمت ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی فورم  سے اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کی گئی، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کا پُر امن انداز میں حل کی حمایت کی، پاکستان امن کا خواہاں ہے، قطر کے دوست ممالک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک خودمختار ملک پر اسرائیلی حملے کا کوئی جواز نہیں، دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس اہمیت کا حامل ہے، عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، قطر پر اسرائیلی حملہ مکمل طور پر خلاف توقع اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، مذاکرات اور بات چیت کی کامیابی کیلئے سنجیدگی کا ہونا ضروری ہے، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا، سلامتی کونسل میں اب اصلاحات ہونی چاہئیں، واضح ہے اسرائیل امن نہیں چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا ملک ہو یا بڑا، کسی کو پاکستان کی خودمختاری چیلنج کرنے نہیں دیں گے، بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے سیز فائر کا نہیں کہا، پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتا ہے، بھارت یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔