چیئرمین ایس ای سی پی کو از خود تنخواہوں میں اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا

چیئرمین ایس ای سی پی کو از خود تنخواہوں میں اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد: چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عاکف سعید کو از خود تنخواہوں میں بھاری اضافہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری مسترد کر دی ہے۔
عاکف سعید کو 16 دسمبر 2022 کو تین سال کے لیے چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا گیا تھا، ان کا کنٹریکٹ 15 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر چیئرمین نے تمام کمشنرز کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کیا، جس پر اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور ایک خاتون سینیٹر بھی چیئرمین ایس ای سی پی کے اقدامات اور احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر سخت نالاں ہیں۔ اس ناراضگی کے باعث ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سفارش منظور نہ ہو سکی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement