وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، کابینہ کے اہم ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








