حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے تیار ہے،مُعافی کی ضرورت نہیں،رانا ثنااللہ

سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے تیار ہے، سیاسی میدان معافی کی ضرورت نہیں۔
سینیٹر راناثنااللہ نے جی ٹی وی نیوز کے پروگرام "جی فار غریدہ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت تو میدان جنگ میں بھی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں کسی معافی کی ضرورت نہیں ہے، پی ٹی آئی ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے جو لوگوں کو گولیاں مارتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پاسپورٹ بلاک ہونے سے متعلق غلط بیانی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور مذاکرات کیلئے افغانستان نہیں جاسکتے ہیں۔
مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش موجود ہے، ہم میثاق استحکام پاکستان کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے 26ویں ترمیم میں اور بہتری کرنی ہے، وزیراعظم کا چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے، امید ہے وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement