منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

بجلی صارفین کیلئے بُری خبر

18 ستمبر, 2025 10:30

بجلی صارفین کیلئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی نرخ میں اضافے کی درخواست دے دی۔

اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈسکوز کو دی جانے والی بجلی کی لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، اگست کیلئے ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

نیپرا اتھارٹی سی سی پی اے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔