منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ای ٹیکسی اسکیم میں درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی

18 ستمبر, 2025 12:17

پنجاب میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں مختص کی گئی ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق یہ گاڑیاں پانچ سال کی آسان اقساط پر بلا سود فراہم کی جائیں گی تاکہ عام افراد بھی باآسانی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اسکیم کے تحت 1000 گاڑیاں کارپوریٹ سیکٹر کو دی جائیں گی، جبکہ 100 گاڑیاں انفرادی درخواست گزاروں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی طور پر 30 ای گاڑیاں ان کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ای ٹیکسی اسکیم عوام کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، جو نہ صرف معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی بلکہ ماحولیات کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے لیے انتہائی آسان شرائط رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔