وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں چین سے جدید طبی سہولیات لانے کا اعلان
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ دورہ چین میں جدید طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین میں کینسر کے علاج سے متعلق چیزوں کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ کینسر کے علاج کیلئے جدید مشینری لانے کی ہدایت کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے ڈاکٹرز کو کینسر کے علاج کی تربیت کیلئے چین بھجوایا۔
پنجاب میں پہلے جدیدکوآبلیشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا، کینسر کے علاج کی ایسی جدید ٹیکنالوجی بھارت میں بھی نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








