منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں 500 ارب روپے کمی کا امکان

18 ستمبر, 2025 10:05

ایف بی آر کے ٹیکس ہدف میں 500 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد پاکستانی حکام مختلف امکانات پر غور کر رہے ہیں تاکہ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کے ٹیکس وصولی ہدف کو 300 سے 500 ارب روپے تک کم کیا جا سکے۔

امکان ہے کہ ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو 141.3 کھرب روپے سے کم کرکے 137 کھرب یا 139 کھرب روپے تک لایا جائے جس میں مجوزہ میکرو اکنامک فریم ورک میں تبدیلیوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک اور تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے وسائل اکٹھے کرنے کی خاطر ایک "فَلوڈ لیوی” (سیلاب ٹیکس) لگایا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔