منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ؟

18 ستمبر, 2025 11:55

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کو موجودہ شکل میں جاری رکھنا ممکن نظر نہیں آتا، اور اس میں بڑی اصلاحات یا اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام پر بھاری رقم خرچ کر رہی ہے، جو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر ایک بھاری بوجھ بنتا جا رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مالی امداد کی موجودہ شکل کے بجائے بی آئی ایس پی کو بے نظیر روزگار اسکیم یا ہنر مند اسکیم میں تبدیل کیا جائے، تاکہ مستحق افراد کو مستقل روزگار اور ہنر کے ذریعے خودکفالت کی طرف گامزن کیا جا سکے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ابتدائی مشاورت ہو چکی ہے، جو اصلاحات کے حوالے سے متفق دکھائی دیتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے بی آئی ایس پی کا استعمال نہ تو کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے، کیونکہ اس پروگرام کا مقصد صرف مالی امداد نہیں بلکہ مستحقین کو پائیدار سہارا فراہم کرنا ہونا چاہیے۔

تاہم ان بیانات کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر بی آئی ایس پی کو ختم کیا گیا یا اس کی نوعیت میں بنیادی تبدیلیاں کی گئیں تو ملک بھر میں لاکھوں مستحق خاندان متاثر ہو سکتے ہیں، جو کئی سالوں سے اس پروگرام پر اپنے روزمرہ اخراجات اور بنیادی ضروریات کے لیے انحصار کر رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔