منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

18 ستمبر, 2025 12:08

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

 ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محکمہ پاسپورٹ کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس سے شہریوں کو بروقت پاسپورٹ کی فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہائی کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پاسپورٹس نے انہیں جدید ٹیکنالوجی، پاسپورٹ لیمینیشن، سیکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دستیاب آسان آن لائن سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ہائی کمشنر نے محکمہ پاسپورٹ کی جدید اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں بیگ لاک کا خاتمہ ایک قابلِ تحسین کارنامہ ہے، جو پاکستان کے جدید انتظامی نظام اور تکنیکی مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے پاسپورٹ کی تیاری میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے استعمال میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔