پاک سعودی عرب کے نئی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے اہم نکات سامنے آگئے

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے نئی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے اہم نکات جی ٹی وی نیوز سامنے لے آیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین تاریخ کے سب سے بڑے اربوں ڈالر مالیت کے معاشی و دفاعی معاہدے طے پاگئے جبکہ سعودی بادشاہ نے ارض مقدس کے دفاع و سلامتی کیلئے ذمے داری پاکستان کو تفویض کردی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے معاہدہ نئی دفاعی شراکت داری میں بدلنے کا روڈ میپ پاکستان کے حوالے کر دیا جبکہ محمد بن سلمان 11 ارب ڈالر کے معاشی منصوبوں کے افتتاح کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کے ساتھ نئے دفاعی معاہدوں کی خوشی میں سعودی عرب میں سرکاری طور پر جشن منایا گیا جبکہ خلیجی ریاستوں کے دفاع میں پاکستان کا اسرائیل کیخلاف دوٹوک جارحانہ دفاعی مؤقف اہم ہو گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم خبر آگئی
19-ستمبر،2025
Advertisement