جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کا تعلق بے نقاب، وزیراعظم آزاد کشمیر

18 ستمبر, 2025 17:51

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہےکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا تھا جس سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم خواہش ہوگی کہ حالات پرامن رہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کی جاتی رہے گی۔

چودھری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی پرانی فوٹیجز چلا کر نوجوانوں کے ذہن کو خراب کررہی ہے جس میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جارہا ہے، یہ ہجوم جمع کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی 3 روپے بجلی نہیں مانگی وہ تو ہم نے اس کے لیے کوشش کی، یہ تو پاکستان کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ جو چیز دنیا میں کہیں نہیں ہوتی مگر ہم آزاد کشمیر کے لوگوں کو دیں گے تاکہ رشتے میں دراڈ نہ آئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔