کراچی میں بڑی ڈکیتی: ڈاکو سنار سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چھین کر فرار
کراچی میں بڑی ڈکیتی: ڈاکو سنار سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چھین کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا جہاں سونا فروخت کرنے کے بعد پر کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب واپسی 4 ملزمان نے سنار کو گھیرے میں لے لیا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ سنار سے بھی واقعے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








