جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وزیر خزانہ سےای یو سفیرکی ملاقات، پاکستان اور ای یو بزنس فورم دوبارہ فعال کرنے کا اعلان

18 ستمبر, 2025 19:49

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کے نئے سفیر ریمونڈس کاروبلس کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاک، یورپی یونین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بہتری کی راہ پر، بڑے پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آئے گی، وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں، پاکستان کو تینوں عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے مثبت جائزے ملے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں 950 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے وسائل سے ریلیف آپریشنز کر رہی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ جلد عالمی برادری سے امداد کی اپیل پر فیصلہ کرے گی، یورپی کمپنیوں کو آئل اینڈ گیس، آئی ٹی، زراعت اور نجکاری منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔

یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی جبکہ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت مسلمہ ہے۔

اجلاس آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں ہوگا، جی ایس پی پلس نے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔