60 سے زائد دہشتگرد کیمپ افغان حدود میں موجود ہیں، عاصم افتخار
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ 60 سے زائد دہشتگرد کیمپ افغان حدود میں موجود ہیں۔
سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان نے اظہار تشویش کیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنہائی اور بائیکاٹ کا راستہ خطے کے لیے مزید پیچیدگیاں پید اکرے گا، پاکستان نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی واپسی کا عمل باعزت اور منظم انداز میں جاری ہے، عالمی برادری اپنا بوجھ اٹھائے، تیسرے ملکوں میں آبادکاری کے وعدے پورے کریں۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ 60 سے زائد دہشتگرد کیمپ افغان حدود میں موجود ہیں، دہشتگرد افغان سرزمین کو سرحد پار دراندازی کے لیے استعمال کررہے ہیں، داعش، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ و دیگر افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








