پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ، آزاد کشمیر حکومت کا کل یومِ تشکر منانے کا اعلان

Pakistan-Saudi Arabia defense agreement, Azad Kashmir government announces to celebrate Thanksgiving Day tomorrow
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کی پاکستان بھر میں پزیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ ان کی پیش کردہ قرارداد اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
آزاد کشمیر میں یوم تشکر پر تقریبات اور خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوں گے، سیکرٹریٹ مذہبی امور و اوقاف نے یومِ تشکر کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
علمائے کرام اور خطباء یومِ تشکر کی مناسبت سے خصوصی خطابات کریں گے، نماز جمعہ کے بعد مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا اور پاکستان، سعودی عرب اور امتِ مسلمہ کی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزکشمیر چودھری انوارالحق کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
قرار دار میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور وزیر خارجہ کے سعودی عرب دورے کا خیر مقدم کیا گیا۔ قانون ساز اسمبلی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو ستائش کی نظر سے دیکھنے کا اظہار کیا
قرارداد کے متن کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے امن و استحکام کا سنگ میل ہوگا، ایوان کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم خبر آگئی
19-ستمبر،2025
Advertisement