منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے لندن روانہ

18 ستمبر, 2025 13:30

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا اور اب وہ برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔