سعودی فضائی حدود میں شاندار استقبال پر ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تیاری
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فضائی حدود میں شاندار استقبال پر ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسلم اُمہ کی قیادت سے متعلق سعودی ولی عہد کے ویژن کو سراہتا ہوں، سعودی ولی عہد کی بصیرت اور ویژن نے مسلم دنیا کو نئی راہیں دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کی رہنمائی میں سعودی ولی عہد کا کلیدی کردار ہے، مسلم اُمہ کی رہنمائی میں سعودی ولی عہد کا کلیدی کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد سے خطے کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی مزید فروغ پائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی ائیر فورس کے لڑکا طیاروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی شاندار استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی پیش کی اور کاک پٹ میں جاکر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








