منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

18 ستمبر, 2025 12:30

سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں آپریشن کیا جس میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔