منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

قوم کو تنہا نہ چھوڑنے والی فوج، ریلیف آپریشن میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت میں مصروف

18 ستمبر, 2025 09:20

پاک فوج نے مشکل کی گھڑی میں اپنی قوم کو تنہا نہ چھوڑا۔ سیلاب سے متاثرہ بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں جوان دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔

افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔

فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

  اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔