جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کر دیا

18 ستمبر, 2025 18:58

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر دیا۔

وزیر اعظم کی جانب سے ایکس سابقہ ٹویٹ پر پیغام میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے، سعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے والہانہ استقبال حیران کن تھا۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات باہمی احترام کامظہر ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انتہائی مفید گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا وژن اور قیادت قابل تعریف ہے، پاکستان سے تجارتی، کاروباری روابط میں سعودی ولی عہد کی خصوصی دلچسپی قابل تعریف ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔