امریکا اور بڑی عالمی طاقتوں نے پاکستان کی قربانیوں اور بیانیے کو تسلیم کیا، اسحاق ڈار
او آئی سی فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے آواز بلند کرے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور بڑی عالمی طاقتوں نے پاکستان کی قربانیوں اور بیانیے کو تسلیم کیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کے بارے میں مضمون میں کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی قومی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد سفارتی کامیابیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کو اعتماد اور وقار بخشا، اقوام متحدہ، او آئی سی اور ایس سی او میں پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور بڑی عالمی طاقتوں نے پاکستان کی قربانیوں اور بیانیے کو تسلیم کیا، برطانیہ ، چین، افغانستان، بنگلادیش اور قازقستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے بعد مؤثر سفارتکاری کی بدولت کشمیر، فلسطین اور سی پیک پر پاکستان کا فعال کردار اجاگر ہوا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








