منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

حج پر جانے والے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آ گئی

19 ستمبر, 2025 13:07

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

پرائیویٹ حج اسکیم 2025 کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 37 ہزار 903 نئے عازمین حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اس اسکیم کے تحت گزشتہ سال حج پر نہ جا سکنے والے عازمین کو ترجیحی بنیادوں پر موقع دیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس حج سے محروم رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے پہلے ہی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ ان عازمین کو حج پر بھیجنے کے لیے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو یہ بیان حلفی دینا ہو گا کہ ان کی رجسٹریشن مکمل ہے اور انہیں ترجیح دی جا رہی ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 60 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جس میں سے 22 ہزار 97 نشستیں پچھلے سال رہ جانے والے افراد کے لیے مخصوص ہیں، جب کہ باقی 37 ہزار 903 نشستیں نئے درخواست گزاروں کو دی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے حاجیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مجاز پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے ہی درخواستیں جمع کروائیں اور کسی بھی غیر مستند ذریعے سے بچیں۔ حکام کے مطابق اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دینا اور گزشتہ سال کے متاثرہ عازمین کو ان کا حق دلانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔